ہرنائی : شاہرگ میں فورسز کا آپریشن جاری

246

ہرنائی میں فورسز کی بڑے پیمانے کی آپریشن جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بڑی تعداد زمینی فورسز کی آمد کے بعد آج صبح بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

علاقائی زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہرنائی شاہرگ شہر کو بھی فورسز نے محاصرے میں لیا ہوا ہے اور شہر سے باہر زور دار دھماکوں کی  آواز سنائی دے رہا ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں آئے روز فورسز آپریشن کرکے پورے علاقوں کا محاصرہ کرکے ہر طرح کی آمد و رفت پہ پابندی لگا دیتا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کو راشن و دوائی لانے اور مریضوں کو علاج کرانے کےلئے دیگر شہروں میں منتقلی پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

گذشتہ رات سے جاری آپریشن میں تاحال کسی قسم کی گرفتاری  اور جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے