منگچر: فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک

185

منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیوز اہلکار ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار ہلاک کردیا.

تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر کے وقت رنگی رئیسانی منگچر کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز کانسٹیبل عبدالسلام مینگل کو ہلاک کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاش کو سیول ہسپتال منگچر منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشہ کچھ دنوں میں یہ تیسرا واقع ہے جب لیویز اہلکاروں کو نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہو۔

قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ دنوں 3 لیویز اہلکار ہلاک کردئے گئے جن کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کی جانب قبول کی جاچکی ہے جبکہ لیویز اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد قلعہ سیف اللہ میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئی۔

آج منگچر میں ہونے والے واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔