خلیج تنازع: سعودی عرب کا قطر کو جزیرے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

245

مشرق وسطیٰ کے 2 ممالک سعودی عرب اور قطر میں تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے اور سعودی حکام کی جانب سے یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک نہر کھود کر قطر کو جزیرے میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سعودی اخبار خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سینئر مشیر سعود القحطانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ’ میں بے صبری سے جزیرہ سلویٰ منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق تفیصلات کا انتظار کر رہا ہوں، جو ایک بڑا، تاریخی منصوبہ ہوگا اور وہ خطے کی جغرافیہ کو تبدیل کردے گا‘۔