بلیدہ : فورسز کے قافلے پر حملہ ، ہلاکتوں کی اطلاع

150

بلیدہ: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افرا د کا شدید حملہ ، حملے میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کا فورسز کے چار گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر شدید نوعیت کا حملہ ۔

تفصیلات کے مطابق تربت اور بلیدہ کے درمیانی علاقے جہانی آپ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فورسز کے قافلے پر خود کار ہتھیاروں اور دیگر آتشی اسلحہ سے حملہ کیا ۔ حملے میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز کی دو گاڑیاں ناکارہ ہو گئی جبکہ اہلکاروں کی لاشیں بھی دیکھی گئی ہیں ، جس کے بعد فورسز نے تربت اور مند سےفوجی کمک بھیج کر علاقے کی ناکہ بندی کردی ۔

واضح رہے مذ کورہ علاقے میں اس سے قبل بھی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔ تاہم آج ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔