بلوچستان: مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق، 15 زخمی

139

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 4 افراد جانبحق، 15 زخمی ہوگئے۔

،دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سبی بختیار آباد کے قریب کار حادثے میں ایک شخص جانبق، دو زخمی ہوگئے۔

ایدھی زرائع کے مطابق زخمیوں کو سیول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جانبق شخص کا تعلق جعفر آباد سے ہے۔

دکی میں پیش آنے والے واقعے میں نانا صاحب زیارت کے علاقے کلی منزکی میں شادی کے تقریب کے دوران فائرنگ سے نصراللہ نامی شخص شدید زخمی ہوگئے۔

کچلاک میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ حادثے میں 2 بچے جانبحق 9 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک دوسرے واقعے میں ضلع ڈیرہ مراد جمالی منجھوشوری کے قریب 12 سالہ عبدالرشید مری پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

دریں اثنا کوئٹہ ہزارہ گنجی اڈے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی ٹرک پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس زرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 21 سالہ محراب ولد صوبہ خان عمر جت، 35 سالہ محمد صدیق ولد محمد حسن  رودینی اور 45 سالہ محمد امین ولد فتح محمد رودینی سکنہ صحبت پور شامل ہیں۔

زخمیوں کو سیول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ہسپتال زرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو ہاتھوں پر گولیاں لگی ہوئی ہیں۔