بی ایل ایف نے فورسز و ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

237

مذہبی شدت پسند تنظیم کے اہم علاقائی کارندے کو نشانہ بنایا: گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں پاکستانی فوج و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات نو بجے سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے راغے بیرونٹ میں مذہبی شدت پسند تنظیم مسلح دفاع کے علاقائی سربراہ اور ریاستی ایجنٹ علی حیدر کے اہم کارندہ سعید اللہ کے ٹھکانے پر راکٹوں و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وہ بلوچوں کی مخبری، قتل اور اغوا میں پاکستانی فوج کا ہمنوا ہے۔ تمام ریاستی ایجنٹ ہمارے نشانے پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین اگست کو سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں پروم کے علاقے کلاکور میں فوجی چوکی پر چار مارٹر فائر کئے۔ مارٹر لگنے سے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔