کاہان میں فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

117

کاہان چھاؤنی اور فورسز کے گشتی ٹیم پر حملے کئے: آزاد بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج شام ساڑھے پانچ بجے ہمارے سرمچاروں نے کاہان چھاؤنی پر تین بی ایم 12 فائر کئے، جو کہ چھاؤنی کے اندر گرے۔ جس سے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ کاہان کے علاقے گرانڈانی وڈ میں شام کے چھ بجکر بیس منٹ پر ایف سی چوکی کے قریب ایک اور کاروائی میں ہمارے سرمچاروں نے ایف سی کے گشت پر مامور ٹیم پر خودکار اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ آدھے گھنٹے تک دو طرفہ جھڑپ جاری رہی۔ اس حملے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکہ ہمارے ساتھی بحفاظت حملے کے بعد وہاں سے نکل کر اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے۔

آزاد بلوچ نے کہا کہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔