خضدار میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر حملہ

281

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خضدار میں ‘باپ’ کے دفتر پر حملہ دو زخمی۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زوردار دھماکہ اور فائرنگ۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ خضدار میں آزادی چوک کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر ہوا، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حب: پی ٹی آئی کے جلسے پر بم حملہ

ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں کم از کم دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جن کی شناخت سنجے کمار اور اللہ بخش کے نام سے ہوئے ہیں۔ تاہم زخمیوں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابی امیدواروں اور الیکشن کے دفتروں پر کئی حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے۔

مزید پڑھیں:

منگچر: بلوچستان عوامی پارٹی کے قافلے پر حملہ