بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں بھائی بھائی کے مد مقابل۔

بلوچستان اسمبلی کے چار نشستوں پر بھائیوں کے مابین مقابلہ ہوگا

285

بلوچستان اسمبلی کے چار نشستوں پر بھائیوں کے مابین مقابلہ ہوگا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کے مطابق رواں ماہ ہونے والے پاکستانی انتخابات میں بلوچستان کے چار مختلف حلقوں پر بھائیوں کا آپس میں صوبائی اسمبلی کے لیئے کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پی بی ۹ سے نواب خیربخش مری کے دو بڑے بیٹوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے، اس حلقے سے نواب چنگیز مری کا مقابلہ کرنے والے گزین مر ی ہونگے، جنہوں نے گذشتہ برس طویل خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے واپس آگئے تھے۔

پی بی ۳۵ سے سابق وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا مقابلہ کر نے والے انکے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی ہونگے، سراج رئیسانی نے گذشتہ ماہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے پہلے وہ بلوچستان متحدہ محاذکے سربراہ تھے، جس پر قومپرستوں کا الزام تھا کہ وہ ڈیتھ اسکواڈ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان کے دومختلف صوبائی نشستوں سے بیک وقت الیکشن لڑنے والے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کو دونوں حلقوں سے اپنے بھائیوں کا سامنا ہوگا، پی بی ۲۶ سے انکے مدمقابل ہونگے انکے دو چھوٹے بھائی جن میں سابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ظفر زہری اور میرنعمت اللہ زہری شامل ہیں۔ جبکہ پی بی ۳۸ میں انکا مقابلہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء اور سابق سینیٹر میراسرار زہری سے ہوگا۔