سوراب: کار اور موٹرسائیکل میں تصادم نوجوان ہلاک

171

 

بلوچستان کے تحصیل سوراب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نوجوان جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل سوراب میں تنک کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان مہیم زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر جانبحق ہوگئے تھے۔

مزید اطلاعات کے مطابق پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور نوجوان کی لاش کو سوراب ہسپتال منتقل کردیا۔