پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کیپٹن سمیت گیارہ اہلکار ہلاک  : بی آر اے  

361

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیاہ آف میں تیغ کور اور مرید گر کے مقامات پر عام آبادیوں کے خلاف آپریشن کرنے کے غرض سے آنے والے پاکستانی فوج کے قافلےکو محاصرے میں لیکر ان پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ  فورسز کے ساتھ پانچ گھنٹے سے زائد دو بدو جھڑپوں میں ریاستی فوج کا ایک کیپٹن سمیت گیارہ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

باز بلوچ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بی آر اے کے سرمچاروں کے محاصرے میں موجود فورسز کے مدد کو آنے والی گن شب ہیلی کاپٹروں کےسرمچاروں پر حملے کو بھی ناکام بنایا۔