میگوئیل ڈیاز کانیل کیوبا کے نئے صدر منتخب

131

کیوبا کی اسمبلی نے صدر راؤل کاسترو کے جانشین کے طور پر میگوئل ڈیاز کانیل کو نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

وہ صدارت کے منصب کے لیے واحد امیدوار تھے اور اُنہیں خفیہ ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔

اس انتخاب کے بعد راؤل کاسترو منصبِ صدارت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اُن کی کامیابی کا اعلان نیشنل الیکٹورل کمیشن کی جانب سے بھی کر دیا گیا ہے۔

وہ سن 2013 سے سابق صدر راؤل کاسترو کے اول نائب صدر تھے۔ اٹھاون سالہ ڈیاز کانیل کمیونسٹ پارٹی کیوبا کے پولٹ بیورو کے رکن بھی ہیں۔

یہ امر اہم ہے کہ کیوبا کی نیشنل اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس بدھ اٹھارہ سمتبر کو شروع ہوا تھا۔ ڈیاز کانیل کاسترو خاندان سے باہر کے پہلے فرد ہیں، جو کیوبا کے صدر منتخب کیے گئے ہیں۔