الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 100 سے زائد ہلاک

105

الجزائر میں فوجی اڈے کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق الجزائر کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ ایک فوجی مسافر بردار طیارہ تھا جو الجزائر کے دارالحکومت کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔

اے ایف پی کے مطابق طیارہ الجزائر کے صوبے بلیدا میں گر کر تباہ ہوا ہے جس میں متعدد فوجی سوار تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق طیارہ فوجی اڈے بوفریک کے قریب گر کر تباہ ہوا جو الجزائر کے جنوب مغربی میں واقع شہر بشار جارہا تھا۔