گوادر میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے لندن میں بسوں پر تشہیری مہم کا آغاز

169

گوادر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے لندن میں بسوں پر تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا،پاکستان کو سرمایہ کاری کے پرکشش مقام کے طور پر پیش کرنے کی یہ مہم ایک ماہ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں گوادر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے  لیے لندن میں بسوں پر تشہیریمہم کا آغاز ہوگیاہے

جس کے دوران بسوں پر گوادر سے مطابق اشتہار چسپاں کیا گیا ہے۔

لندن میں سی پیک کیخلاف مہم کا آغاز

لال رنگ کی بسوں پر اشتہار میں گوادر کو ابھرتے ہوئے پاکستان کا دروازہ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی چائنہ پاکستان انویسٹمنٹ کارپوریشن کا لوگو بھی نمایاں ہے۔ پاکستان کو سرمایہ کاری کے پرکشش مقام کے طور پر پیش کرنے کی یہ مہم ایک ماہ جاری رہے گی، تشہیری مہم کا مقصد برطانوی سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ڈبلیوبی او کی جانب سے لندن میں کافی عرصے سے بسوں، ٹیکسیوں اور بل بورڈز پر فری بلوچستان کا مہم جاری ہے-

ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سےچلائی جانے والی آگاہی مہم میں  پاکستان اور چین پر بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا-

ڈبلیوبی او کی یہ مہم اب بھی سوٹزرلینڈ میں جاری ہیں-