پشین: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

145

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پشین میں نامعلوم مسلح نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا-

تفصیلات کے مطابق پشین کے بولان ہوٹل میں فائرنگ سے حاجی خانو ولدعبدلرحیم نامی شخص شدید زخمی ہوگئے تھے، جنیں فوری طور پر سول ہسپتال پشین منتقل کر دیا گیا-

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔