دالبندین میں سی پیک اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

309

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے دالبندین میں CPEC لنک روڈ پر کام کرنے والے اہلکاروں کے رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ عوام سی پیک سمیت دیگر استحصالی منصوبوں سے منسلک اہلکاروں کو جگہ دینے یا ان سے کسی بھی طرح  کا تعاون کرنے سے گریز کریں ورنہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے ۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ریاستی مشینری اور استحصالی منصوبوں پر ہمارے حملے مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔