کوئٹہ:سبزل روڈ پر قتل ہونے والے نوجوان کا قاتل گرفتار

160

کوئٹہ میں قتل ہونے والے عبدالغفار کا قاتل اس کا اپنا دوست، محمد انور نکلا، ملزم گرفتار، آلہ قتل اور مقتول کا موبائل فون برآمد۔

اطلاعات کے مطابق سبزل روڈ پر گزشتہ ماہ نوجوان کے قتل کا معمہ سی آئی اے پولیس نے حل کردیا۔ نوجوان کا قاتل اس کا اپنا ہی دوست نکلا۔سی آئی اے پولیس نے قاتل کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خروٹ آباد کے علاقے سبزل روڈ کے رہائشی عبدالغفار نورزئی کو23جنوری کو اس کے گھر کے اندر بیٹھک میں ذبح کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

قتل کی واردات میں مقتول کا دوست نورزئی چوک پشتون باغ کوئٹہ کا رہائشی محمد انور ولد محمد اکبر نورزئی ملوث نکلاجسے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے آلہ قتل یعنی خنجر ، خون سے لت پت کپڑے اور مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا۔ سی آئی اے پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم کو خروٹ آباد پولیس کے حوالے کردیا۔