کوئٹہ سے ہرنائی آنیوالی کوچ الٹنے سے 4 افراد زخمی

161

کوئٹہ سے ہرنائی آنیوالی کوچ الٹنے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔

ہرنائی سے دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق کوئٹہ سے ہرنائی آنے والی کوچ کے بریک فیل ہونے سے سزو کے مقام پر الٹ گئی جس میں المرجان،زوجہ لال خان اور لال خان جبکہ ایک آٹھ سالہ بچہ شاہداللہ زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی لایا گیا جہاں تین مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کیاگیا

جبکہ ایک مریض کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کیاگیا