منگوچر : ٹریفک حادثے میں 18 افراد زخمی

148

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں بریک فیل ہوجانے کے باعث ٹرالر گاڑی ویگن اور پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت18افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فور ی طورپر مستونگ اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے ۔

 منگوچر میں ٹرالر سے بریک فیل ہوجانے کے باعث ویگن اور پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18افراد عزیز اللہ ،محمد اشرف،غلام سرور ،ابوبکر ،نیازی ،گل حسن ،عطاء اللہ ،محمد وفاء ، محمدامین ،گل محمد ،محمدعیسیٰ ،سعید انور ،عبدالطیف ،بی بی سکینہ محمد عالم ،محمد حسن ،عبدالستار اور عزت اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مستونگ ہسپتال منتقل کردیاگیا

بعدازاں بعض زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔