کابل: طالبان امیر کی لویہ جرگہ میں شرکت

افغانستان کی طالبان حکومت کے مطابق سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوانزادہ کابل میں ہونے والے لویہ جرگہ میں شرکت کر رہے ہیں۔ طالبانامیر عام طور پر عوامی اجتماعات میں...

رینجرز گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ایس آر اے

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے نامعلوم مقام سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آج دوپہر کو دادو کے قریب ہیتم جتوئی پھاٹک...

اعلیٰ سطحی چینی وفد کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات، تعلقات کی بحالی کا...

اعلیٰ سطح کے چینی سیاست دان یانگ جیچی نے بدھ کے روز  پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کے ساتھ اسلامآباد کے اپنے دو روزہ دورے...

ہندوستان: ہندو ٹیلر کے قتل کے بعد حالات کشیدہ

ہندوستان کے علاقے راجستھان ادے پور میں دو افراد نے منگل کے روز دکان میں گھس کر ایک ٹیلر کے سر کو تن سے جدا کردیا جسکے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے اور حکام نے ادے پور ضلع میں اگلے 24 گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دیا۔  انڈین میڈیا کے مطابق مقتول کی شناخت کنہیا لال سے ہوئی ہے جو پیشے سے درزی تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو نورپور شرما کی حق میں سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے پہ قتل کیا گیا ہے، انڈین صحافتی ذرائع کے مطابق اس نے اس سے قبل پولیس کو بھی اطلاع دی ہے کہ اس کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہورہے ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت محمد ریاض اور غوث محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جو دکان میں کپڑے سلائی کروانے کے بہانے پرآئے تھے اور ملزمان نے پورے واقعہ کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی، اس کے علاوہ دونوں نے ایک اور ویڈیو میں واقعہ کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہوئے انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کو دھمکی دی ہے۔ تاہم بعدازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے راجسمند کے بھیم تھانہ حدود سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔  قتل کے بعد ہنگامہ آرائی کے بعد ادے پور کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور پوری ریاست میں الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔ 

چینی سیکیورٹی کمپنی بلوچستان میں اپنے شہریوں اورپروجیکٹس کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ عالمی...

عالمی مالیاتی اخبار نکی ایشیا کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان چین کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک مقام ہے اور بیجنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کے تحت فنڈز...

شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

شمالی وزیر ستان میں نامعلوم افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں سیکورٹی پر معمور دوپولیس اہلکار فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل نامعلوم افراد پولیو ٹیم پر حملہ آور ہوئے جس کے بعد حملہ آور فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔  حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروعکردی گئی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ محمود خان نے پولیس کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والےہمارے بچوں کی مستقبل کے دشمن ہیں، حملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بھر میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کا افتتاح پاکستان کے وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے کیا تھا، مہم کے دوران 12.6 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی: لوڈشیڈنگ کیخلاف 20 گھنٹے سے احتجاج ، سڑکیں بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، ماڑی پور روڈ پر بیس گھنٹے طویلاحتجاج کے سبب سڑکیں ٹریفک...

جبری گمشدگیاں ہی سب سے بڑی تشدد ہے – سمی دین بلوچ

جبری گمشدگیاں وہ تشدد ہے جس سے نہ صرف ایک شخص بلکہ اس کا پورہ خاندان متاثر ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ پاکستان سے جوابطلبی کرے کہ کن قوانین کے...

لاہور: رواں برس 312 نامعلوم لاشیں برآمد

لاہور میں رواں برس 312 نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور اس تعداد میں ہرماہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لاہور میں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم افراد کو دوسرے شہروں میں قتل کرکے لاشیں لاہور میں پھینک دی جاتی ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایاکہ رواں سال صرف 6 ماہ میں 312 نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔ ایدھی کے مطابق رواں برس جنوری میں 33، فروری میں 41، مارچ میں 36 اور اپریل میں 42 نامعلوم افراد کی میتیں ملیں جنہیںایدھی کی جانب سے دفنا دیا گیا ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق لاشیں ملنے کے واقعات آئے روز بڑھ رہے ہیں، اور مئی میں یہ تعداد خطرناک حد تک بڑھ کر 62 تک جاپہنچی،جب کہ جون کے صرف 25 دنوں میں اب تک 52 نامعلوم میتوں کو دفنایا جاچکا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ملنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اور اب تک کی معلومات کے مطابق شہر کےمضافاتی علاقوں سے شہریوں کو اغوا کرکے لاہور میں لاکر قتل کیا جاتا ہے، اور لاشوں کو ضائع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ دوسری جانب متعدد حلقے خدشات کا اظہار کررہے ہیں یہ لاشیں لاپتہ افراد کے ہو سکتے ہیں جنہیں فورسز اغواء کرکے دوران حراستمار کر لاشیں لاہور میں پھینک رہے ہیں تاکہ انکی شناخت نہیں ہوسکے۔

جیکب آباد میں دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، آٹھ زخمی

جیکب آباد کے علاقے مولا داد پھاٹک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ پولیس...

تازہ ترین

نوشکی میں بوزر گاڑیوں پر حملہ، اورناچ میں ناکہ بندی

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور خضدار میں بوزر گاڑیوں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا اور مرکزی شاہراہ پر گھنٹوں تک ناکہ بندی...

‎بلوچستان میں ملازمین اور ڈاکٹر برادری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن آمریت پر مبنی...

‎بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے مرکزی آرگنائزر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ، جی ٹی اے آئینی بلوچستان کے...

کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ، دو افراد بازیاب

بلوچستان میں ایک اور شخص جبری لاپتہ جبکہ دو افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ تفصیلات...

دالبندین میں ایک شہری قتل، پنجگور میں جبری لاپتہ نوجوان کی مسخ شدہ لاش...

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں ایک شہری کے قتل اور ضلع پنجگور میں جبری گمشدگی کے بعد...

سبی ناکہ بندی، فورسز سے جھڑپیں، معدنیات لے جانی والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔بی...

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے سبی...