بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حالیہ چند ہفتوں سے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مند کے علاقے بُلّو سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ۔
گذشتہ ماہ فورسز نے بُلّو میں عبدالقادر ولد کریم داد کے گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتارکیا تھا ۔
گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں عبدالقادر اور امجد ولد دو شمبے شامل ہیں ۔
لاپتہ افراد کے لواحقین نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان کے لاپتہ پیاروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کریں ۔