بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ گرگینہ میں آج صبح سے پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے، جس کے دوران فورسز کی فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران کردگاپ کے علاقے کلی مینگی کے قریب فورسز نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں، فاضل خان اور ظاہر، کو شدید زخمی کر دیا۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں نوجوان نہتے تھے اور اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ دونوں افراد آپس میں رشتہ دار بھی بتائے جاتے ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی نفری اور طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ ممکنہ جانی نقصانات کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، تاہم ان کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

















































