بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے ایک اور نوجوان کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق 20 سالہ سعید بلوچ ولد لال محمد کو 6 مئی 2026 کی صبح تقریباً 5 بجے ان کے گھر واقع فیض آباد، کلی حبیب، سریاب روڈ، کوئٹہ سے حراست میں لیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق مسلح اہلکاروں، جنہیں فرنٹیئر کور (FC) بتایا جا رہا ہے، نے گھر پر چھاپہ مار کر سعید بلوچ کو اپنے ساتھ لے گئے۔
سعید بلوچ پیشے کے لحاظ سے ایک دکاندار ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔



















































