کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں، 5 افراد جاں بحق

152
فائل فوٹو

شمالی مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ضلع دکی میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہے، سڑکیں تالاب کامنظر پیش کر رہی ہیں۔

ضلع دکی میں بارش کےباعث کمرےکی چھت گر گئی، ملبے کے نیچے دب کر پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے، مقامی افراد نے لاشوں کو نکال کر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ، لورالائی بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، ہرنائی، سبی اور جھل مگسی میں تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش ہوئی، سب سے زیادہ تینتیس ملی میٹر بارش لورالائی میں ریکارڈ کی گئی۔

شیرانی کے علاقے دہانہ سر کے مقام پر لینڈسلائنڈنگ کے باعث خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، سینکڑوں مسافر پھنس گئے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔