کراچی اور آواران سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

700

بلوچستان کی ضلع آواران اور کراچی سے پاکستانی فوج نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شکر خان ولد جمعہ، نصر اللہ ولد دوست محمد اور ممتاز ولد نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے مذکور افراد میں سے شکر خان کو پاکستانی فوج نے 9 فروری 2024 کو کراچی سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ متحدہ عرب امارات سے چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے آرہا تھا۔

ذرائع کے مطابق وہ متحدہ عرب امارات میں مزدور ہے اور کیچ کے علاقے تیجابان سنگ آباد کا رہائشی ہے۔

جبکہ دیگر دونوں نوجوان کے بارے میں ذرائع کا کہنا کے دونوں گراڑی گیشکور کے رہائشی ہیں جنہیں گذشتہ ماہ پاکستانی فوج نے آواران میں اپنے کیمپ بلا کر حراست میں لیا جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔