بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کا اگلا پڑاؤ ڈیرہ اسماعیل خان ہوگا

186

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچ نسل کشی اور بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی کے خلاف جاری لانگ مارچ کل صبح تونسہ شریف سے نکلے گی، اور ڈیرہ اسمائیل خان سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا کاروان صبح 09 بجے ڈیرہ اسمائیل خان پہنچے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام سے اپیل ہے، کہ وہ آئیں اور اس مارچ کا استقبال کرکے، نسل کشی کے خلاف ابھرتی اس آواز کو محکم کریں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی عوام، اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے درخواست ہے کہ لانگ مارچ کا اسلام آباد میں پڑاؤ نیشنل پریس کلب میں جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی اسلام آباد کا دھرنا ہوگا، لہٰذا وہ آئیں اور بلوچ قوم کی نسل کشی کو روکنے کی خاطر اس تحریک کی آواز کو توانا کرکے ریاست کو پیغام دیں کہ اب ہم خاموشی سے اپنے پیاروں کی لاشیں نہیں اٹھائیں گے۔