ہیرونک میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

250

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انہیں مزید مالی نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔