گوادر میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

542

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب گوادر میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گوادر میں ملا بند کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔