بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال، عام انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست دائر

199

پاکستان کے الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست دائر کردی گئی ۔

ایڈووکیٹ فاطمہ نذر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عام انتخابات کی تاریخ دئیے جانے کے بعد سے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال نازک ہوگئی ۔

عام انتخابات ملتوی کرانے کی درخوست کا متن ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے بعد سے مکران ڈویژن میں مسلح حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی بلاسٹ اور خودکش حملوں کی لہر بڑھ گئی ۔

درخواست گزار نے کہاکہ کیچ اور گوادر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 61 مسلح واقعات میں 32 زندگیوں کے چراغ گل ہوئے جبکہ بلوچستان میں بیشتر آبادی کو آمدرافت میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

ایڈوکیٹ فاطمہ نذر نے عام انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں مطلوبہ ٹرن آئوٹ ملنا ممکن نہیں ہے لہذا بلوچستان میں انتخابات ملتوی کئے جائیں۔