تربت: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

238

اتوار کے روز تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق نودز اور حیر آباد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اعجاز ولد مراد محمد نامی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔

لاش کو ناصر آباد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی لیویز کر رہی ہے۔