افغانستان: ہرات کے بعد بغلان اور پنجشیر میں زلزلے

257

آج صبح افغانستان کے علاقے بغلان اور پنجشیر صوبوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعہ 13 اکتوبر کو صبح ساڑھے چار بجے کے قریب زلزلے نے بغلان اور پنجشیر صوبوں کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

دریں اثنا امریکی ادارے یو ایس جی ایس نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز بغلان کے جنوب میں تھا۔ بیان کے مطابق زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع ہوئی۔

زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے افغانستان کے علاقے ہرات میں آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں 2400 زائد افراد ہلاک اور نو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔