کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

197

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت مستری صابر ولد امید کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا کہ مذکورہ شخص کو کیچ کے علاقہ ہوشاپ تل سے پاکستانی فورسز نے رواں ماہ یکم ستمبر کی رات چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور گرفتاری کے بعد سے تاحال لاپتہ ہے ۔

اہل خانہ کے مطابق مستری صابر کے متعلق انھیں کسی بھی قسم کی معلومات نہیں کہ انھیں کس جرم میں گرفتار کر کے لاپتہ کیا گیا۔