آواران میں قابض پاکستانی فوجی اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

233

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 16 ستمبر ہفتہ کی شام ساڑھے چار بجے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر کینرہ میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر اسنائپر سے نشانہ کرکے دشمن فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور بعد میں دشمن کی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دُشمن فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فوج و انکے سامراجی منصوبوں پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔