ڈیرہ بگٹی: بھائیوں سمیت مزید چار افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

229

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے مزید چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے والوں کی شناخت کی یعقوب ولد شاہ مور بگٹی، کریم اور مصطفٰی ولد غلام رسول بگٹی اور بجار ولد حاجی سبزل بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد کو گذشتہ شب سوئی کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ تین دنوں سے ڈیرہ بگٹی میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے، دوران آپریشن فورسز نے ابتک متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔