میرے والد انتیس ماہ سے ماورائے قانون لاپتہ ہیں۔ سعیدہ حمید

186

جبری لاپتہ عبدالحمید زہری کی بیٹی سعیدہ حمید نے کہا ہے کہ میرے والد عبدالحمید زہری کی جبری گمشدگی طویل سے طویل تر ہوتی جارہی ہے، جس وجہ سے ہم شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں، میرے والد عبدالحمید کو 10 اپریل 2021 کو سندھ پولیس کی معاونت سے خفیہ اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا، تب سے لیکر آج دن تک ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ میرے بابا کہاں اور کس حال میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کا کسی بھی قسم کی سیاسی و مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا، بغیر کسی جرم کے میرے والد کو پچھلے 29 ماہ سے ایک نامعلوم زندان میں قید کرکے رکھا گیا ہے۔

سعید حمید نے کہا کہ میرے والد کی بحفاظت بازیابی کے لئے 12 ستمبر کو شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک ایکس (ٹوئٹر) پر ایک کمپین چلائی جائے گی، انہوں نے تمام سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی حضرات، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ کمپین میں حصہ لے کر میرے والد کی باحفاظت بازیابی کے لئے آواز اُٹھائیں۔

یاد رہے عبدالحمید زہری کی بازیابی کے لئے بلوچ وائس فار جسٹس نے اُن کے خاندان کے ساتھ مل کر 12 ستمبر کو “X” پر کمپین چلانے کا اعلان کیا ہے۔