ہرنائی: کان کے اندر زہریلی گیس بھر جانے سے2 مزدور ہلاک

124
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کان کے اندرزہریلی گیس بھر جانے سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔

لیویزکے مطابق واقعہ شاہرگ میں واقع مائنز ایریا نمبر 151، بلاک نمبر چار اورکوئلہ کان نمبر 2 میں پیش آیا جہاں زہریلی گیس بھرجانے سے دو کان کن جاں بحق ہو گئے۔

لیویزکے مطابق ایک کان کن کی نعش نکال لی گئی دوسرے کی نعش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ،مزید کان کنوں کی بھی کان میں موجودگی کی اطلاع ہے،مزدوراپنی مدد آپ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔