گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

257

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ نوجوان کی شناخت رشید ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے جو گوادر کے علاقے ظہور شاہ وارڈ کا رہائشی ہے۔

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق مذکور نوجوان کو فورسز نے گذشتہ روز اس وقت حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا جب وہ اپنے گھر سے نیا آباد کی طرف جارہا تھا۔