بی ایل ایف کی سبوتاژی کارروائی؛ تربت میں یوفون ٹاور اور سرویلینس کیمرے تباہ کر دیے۔ بی ایل ایف

505

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے اتوار کے روز تین بج کر بیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فوج کے سرویلینس کیمروں اور موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے انھیں ناکارہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس سبوتاژی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈنک کے مقام پر یہ کیمرے پاکستانی فوج نے جاسوسی کے مقاصد کے لیے نصب کر رکھے تھے۔سرمچاروں نے سرویلنس کیمروں اور ان کے ڈیوائسز کو اس سبوتاژی کارروائی میں ناکارہ بنانے کے بعد موبائل ٹاور کی مشینریز کو بھی فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سرویلینس کیمرے اور ٹاور 29 جولائی کی رات کو بھی بی ایل ایف کی ایک کارروائی میں سبوتاژ کیے گئے تھے لیکن حملے کے تیسرے دن پاکستانی فوج نے ان کی تعمیر کرکے انھیں دوبارہ فعال کردیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ سرزمین پر پاکستانی فوج کی تنصیبات بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اہم اہداف میں سے ایک ہیں۔ ان کے خلاف تنظیم کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔