کوئٹہ: وکیل پر قاتلانہ حملہ کرنیوالوں کا باآسانی فرار ہونا پولیس کی ناکامی ہے، بلوچستان بار کونسل

127

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں ہائیکورٹ کے وکیل میر دوران خان کھوسہ پر قاتلانہ حملہ اور حملہ آوروں کا بآسانی فرار ہونا پولیس کی ناکامی ہے ۔

بیان میں کہا کہ میر دوران خان آج سریاب عدالت میں اپنے کیس کے سلسلے میں پیشی کرکے عدالت سے باہر نکلے تو چند قدم کے فاصلے پر مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔

بیان میں کہا کہ ملزمان کا باآسانی فرار ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان پولیس لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کوئٹہ شہر میں آئے روز بگڑتے ہوئے امن و امان کا مسئلہ باعث تشویش ہے۔

بیان میں کہا کہ کوئٹہ سریاب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال جہاں عام عوام وکلاءمحفوظ نہیں عدالت میں پیشی پر آنے والے لوگ محفوظ نہیں بیان میں کہا کہ آج دن دہاڑے فائرنگ کی گئی اور پولیس سیکورٹی فورسز کے ادارے کہیں پر بھی نظر نہیں آئے۔

بیان میں کہا کہ بلوچستان میں سالانہ اربوں روپے سیکورٹی کے نام پر خرچ کئے جاتے ہیں اس کے باوجود بھی مسلح افراد باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔

بیان میں کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت وکلاءکو ٹارگیٹ کا نشانہ بنایا جاتا ہے پولیس سیکورٹی فورسز کے ادارے وکلاءعوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بلوچستان بار کونسل وکلاءکے تحفظ کیلئے آواز بلند کریگی۔

بیان میں مطالبہ کیا کہ انتظامیہ میر دوران خان کھوسہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرے وگرنہ بلوچستان بار کونسل اور وکلاءتنظیمیں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔