ژوب : چھاؤنی پر حملہ، 9 اہلکار ہلاک ،خاتون سمیت 3 مسافر ہلاک

587
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاکستانی فوج کے چھاؤنی پر مسلح افراد کا حملہ، عسکری حکام نے ابتدائی اطلاعات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انکے 9 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں حکام کے مطابق ایک چھاؤنی پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب مسلح افراد کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

کمشنر ژوب ڈویژن سعید عمرانی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ راکٹ حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار اور چار عام شہری زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کی درمیان فائرنگ سے پنجاب سے آنے والی کوچ کے زد میں آنے سے فائرنگ سے ایک خاتون سمیت کوچ میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے ، زخمی ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ژوب جبکہ کوچ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

حملے کی ذمہ داری حال ہی میں منظر عام پر آنے والی تنظیم تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے۔ ٹی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں تنظیم کے خودکش حملہ آوروں نے حصہ لیا ہے اور پاکستانی فوجی چھاونی کا ایک حصہ بدستور ان کے قبضے میں ہے۔