شیرانی حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی، واقعہ کیخلاف احتجاج جاری

850
فائل فوٹو

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری دو مخلتف بیانات میں بلوچستان کے علاقے شیرانی میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح دہنہ سر میں تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے سب انسپکٹر بہادر خان بابر اور سپاہی باز خان سمیت چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

دوسرے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہنہ سر میں تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے ایف سی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں کیپٹن سعید اور صوبیدار سمیت چار ایف سی اہلکار ہلاک ہوئے ـ۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ فائرنگ کے تبادلے میں ان کا ایک ساتھی متوکل بھی مارا گیا۔

دریں اثناء واقعے کیخلاف قبائل نے بلوچستان کو خیبرپختونخواہ کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا ہے۔ مظاہرے علاقے میں پاکستانی فورسز ایف سی کے چیک پوسٹ ختم کرنے اور واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔