پنجگور میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

364

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے آج پنجگور میں سی پیک روٹ کے قریب شاہو کہن میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔