بلوچستان: دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

133

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور جھل مگسی میں دو مختلف واقعات میں کمسن بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

‏جھل مگسی کے علاقے ‏گنداواہ پتری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ثناء اللہ ولد محبوب علی نامی شخص کو ہلاک کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقعہ کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

دوسری جانب ‏کوئٹہ کے نواحی علاقے ‏خیزئی چوک منظور میدانی نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت بارہ سالہ عبدالنبی نام سے ہوئی ہے۔