تربت: فائرنگ سے پولیس آفیسر ہلاک

389

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس آفیسر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کلاتک مینو میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کی اسپیشل برانچ کے انچارج رفیق احمد کو قتل کردیا جبکہ ان کا ساتھی عبید ولد نور محمد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار کلاتک کے گراؤنڈ میں بیٹھے گفتگو کررہے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔