بی این پی مینگل کا پاکستان کی وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور

410

حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) نے تحفظات کی وجہ سے وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیاہے۔

سربراہ بی این پی اختر مینگل کی زیرصدارت خضدار میں پارٹی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس اجلاس کے دوران حکومت سے علیحدگی پر بھی مشاورت کی گئی۔

فیصلہ کیا گیا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ دیگر اتحادی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ معاملات میں بہتری نہ آنے کی صورت میں حکومت سے راستے جدا کیے جائیں گے۔