بلوچستان: عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکشن جاری

184

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کااعلان کر دیا۔

حکومتِ بلوچستان نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔عیدِ قرباں کی چھٹیوں کے لیے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن ہفتے میں 5 دن کام والے دفاترمیں بدھ 28 تا جمعہ 30 جون تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہفتے میں 6 دن کام والے دفاتر میں بدھ 28 جون تا ہفتہ یکم جولائی عام تعطیل ہو گی۔