کوئٹہ: تین افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل

530

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے تین افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی ہے جن کی تاحال شناخت نہیںہوسکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز پاکستانی فورسز نے تین افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کی ہے جن کی شناخت تاحال نہیںہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔

فورسز حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔