عیدالفطر کے روز جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں احتجاج ہوگا۔ ماما قدیر بلوچ

251

جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ آج 5015 ویں روز جاری رہا۔

اس موقع پر بی ایس او کے سابق چیئرمین مہیم خان بلوچ، شکیل احمد بلوچ اور دیگر نےآکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ عید عالم اسلام کے لیے خوشی کا ایک ایسا تہوار ہے جس میں لوگ اپنی زندگی بھر کی ناراضگیوں غلط فہمیوں کو ختم کرکے زندگی کو نہ صرف نئے سرے سے شروع کرتے ہیں بلکہ غم کو ہمیشہ کہ لیے بلا کر ایک دوسرے کے آنسو پونچھ کر ِخوشی سے منایا جاتا ہے۔

ماما قدیربلوچ نے مزید کہا کہ عید پر عالم اسلام خوشی منانے میں مصروف ہے لیکن افسوس اسی مذہب سے تعلق رکھنے والا بلوچ قوم آج اسلامی ریاست پاکستان کے مسلمانوں کے ہاتھوں اپنے فرزندان کی شہادتوں اور گمشدگیوں پر عید منانے سے یکسر محروم ہے گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی خفیہ اداروں اور فوج کی دہشتگردانہ اور ظالمانہ کاروائیوں کی وجہ سے بلوچ قوم نے عید منانے کا رواج مکمل طور ختم کردیا۔ عید پر جہاں عالم اسلام عید مناتا ہے اور خوشیاں بانٹتا ہے وہاں بلوچ قوم اسی روز ماتم اور سوگ مناتی ہے عید قریب آتے ہی ریاستی مظالم اسی تواتر کیساتھ جاری ہے بلوچ قوم عید سادگی سے منائیں ریاستی اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔ ریاستی اداروں کا عید پر لاشیں دینے کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے جبری لاپتہ افراد اسیران شہدا کے لواحقین اپنے پیاروں کی گمشدگی شہدا کی غم میں مبتلا ہیں۔ ماں باپ بہنیں بھائی اور بچے اپنے پیاروں کی کمی کا درد اور سسکیاں دل میں لئے اور آنسو آنکھوں میں لئے کس طرح عید منائیں۔ لہذاماورائے آئین و عدالت پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں بلوچوں کو جبری لاپتہ کرنے کے خلاف عید کے دن بوقت تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سے ایک ریلی نکالی اور بعد میں مظاہرہ کیا جائیگا۔ جس میں وی بی ایم پی کی طرف تمام لاپتہ افراد کے لواحقین تمام طلبہ تنظیموں تمام پارٹیوں انسانی حقوق کے لوگوں وکلا برادری اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان دکھی ماوں اور بہنوں کے غم میں باری اکثریت عید کے دن تین بچے مظاہرے میں شرکت کریں۔

دریں اثنا گزشتہ روز کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے لاپتہ ڈاکٹر نبی داد بگٹی بازیاب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر نبی داد بگٹی بازیاب ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی ڈاکٹر فیاض لاشاری تاحال لاپتہ ہیں ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر نبی داد بگٹی اور ڈاکٹر فیاض لاشاری گزشتہ شب اسلام آباد سے کوئٹہ آتے ہوئے زیارت کراس کے مقام پر لاپتہ ہوگئےتھے ۔