بلوچستان: حادثات و واقعات میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت سات ہلاک، چار زخمی

159
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر سات افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں شاہراہ پر کیڈٹ کالج کراس کے قریب تیز رفتار پک اپ گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے-

زخمیوں میں علم خان ولد محمد اسماعیل لہڑی، اللہ ڈنہ ولد بہاول خان لہڑی، ولی محمد ولد میر علی لہڑی، اللہ ڈنا ولد زمیدار سکنہ لہڑی کلی گوہر آباد کوئٹہ شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں-

جبکہ حب سے کوئٹہ جاتے ہوئے خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب روڈ حادثے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جنھیں سول اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا جہاں زخمی ہونے والے تمام اہلکار زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے-

ادھر کوئٹہ کے علاقے کلی خلی میں لڑائی جھگڑے کے دوران عبدالوحید نامی شخص ہلاک ہوگیا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا –

واقعہ کے حوالے سے پولیس مزید کاروائی کررہی ہے-

ایک اور واقعہ میں کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافر بس میں آچانک آگ بھڑک اُٹھی تاہم واقعہ میں کسی قسم کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

واضح رہے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چلنے والے مسافر بسوں پر عوام کا الزام ہے کے بس ڈرائیور اور مالکان غیر ضروری و غیر قانونی اشیاء لوڈ کرتے ہیں جو اکثر حادثات کا سبب بنتے ہیں، اس سے قبل مسافر بسوں میں غیر قانونی ڈیزل اور پٹرول کے باعث کئی مسافر بسوں میں آگ لگی ہے جو جان لیوا ثابت ہوئے ہیں-

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمرغ کراس کے قریب پائپ سے لوڈ مزدا ٹرک اُلٹ گئی تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے-