ہم جارحانہ نہیں دفاعی جنگ لڑ رہے ہیں – یوکرین

156

یوکرین روس کی زمین پر حملہ نہیں کر رہا بلکہ اپنی پوری زمین کو قبضے سے آزاد کروانے کے لئے دفاعی جنگ لڑ رہا ہے۔میخائل پودولیاک

یوکرین وزارت اعظمیٰ دفتر کے مشیر میخائل پودولیاک نے کہا ہے کہ ہمارے ملک نے روس پر حملہ نہیں کیا۔ ہم دفاعی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ٹویٹر سے روس کے ڈرون حملوں کے بارے میں جاری کردہ بیان میں پودولیاک نے کہا ہے کہ “یوکرین روس کی زمین پر حملہ نہیں کر رہا بلکہ اپنی پوری زمین کو قبضے سے آزاد کروانے کے لئے دفاعی جنگ لڑ رہا ہے اور یہ بات مسّلمہ ہے۔ روس میں بے چینی اور تنزل کے مراحل میں شدت آ رہی ہے۔ نامعلوم اڑتے ہوئے اجسام کی طرف سے ملکی انفراسٹرکچر پر داخلی حملوں کی تعداد میں اضافہ اس کی علامت ہیں”۔

واضح رہے کہ روس وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ یوکرین نےڈرون طیاروں کے ساتھ کراسنوڈار کے علاقے میں اور جمہوریہ ادیگیا میں شہری انفراسٹرکچر پر حملہ کیا ہے۔

ماسکو اور بلگورود میں ایک ہی دن ڈرون طیارے گِرے تھے۔